38 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں  قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ۔۔۔

  قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ۔۔۔



( 24 نیوز )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

خبر رساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ قدرتی گیس کا ذخیرہ 3 سال سے زائد عرصے تک مقامی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے کافی ہے۔

ترکیہ صدر نے کہا کہ ہم نے 75 بلین کیوبک میٹر میں قدرتی گیس دریافت کی ہے جس کی مالیت تقریباً 30 بلین ڈالر ہے، گوکٹیپ-3 کنویں پر کام 27 مارچ 2025 کو ہمارے ساتویں جنریشن کے ڈرلنگ جہاز عبدالحمید ہان کے ساتھ شروع ہوا تھا جو اختتام کو پہنچا۔

 یہ بھی پؑڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،مستحقین کو اب کتنی رقم ملے گی؟جانیے

ان کا کہنا تھا کہ ہم بغیر رکے، بغیر آرام کیے اور تنقید و رکاوٹوں پر دھیان دیے بغیر اپنا کام اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم مکمل توانائی سے خود مختار ملک کے ہدف تک نہیں پہنچ جاتے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات