(24نیوز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے 38 ہزار سرکاری سکولز مالی مشکلات سے دوچار ہیں،4 ماہ گزرنے کے باوجود سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا۔
38 ہزار سرکاری سکول 4 ماہ سے نان سیلری بجٹ سے محروم،ڈیڑھ ماہ پہلے محکمہ خزانہ کیجانب سے سکولوں کو این ایس بی جاری کیا گیا تھا۔ لاہور کے ایک ہزار سے زائد سرکاری سکولوں تاحال این ایس بی نہیں مل سکا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی غفلت سے سکولز مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکول بند کر دیئے گئے
لاہور کے سکولوں کے لیے 12 کروڑ90 لاکھ روپے جاری کیے گئے تھے،سکولوں کو 25 جنوری کو آخری دفعہ فنڈز جاری ہوئے تھے،مالی سال ختم ہونے کو ہے لیکن ابھی تک سکولوں کو دوسری اور چوتھی سہ ماہی کی قسط جاری نہیں ہوسکی۔