41 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسارہ خان کے گھر خوشخبری؟ آلیانہ کا معصومانہ انداز میں اعلان

سارہ خان کے گھر خوشخبری؟ آلیانہ کا معصومانہ انداز میں اعلان


کولاج فوٹو بشکریہ سارہ خان/ انسٹاگرام

سارہ خان اور فلک شبیر نے بیٹی آلیانہ کے ذریعے خوبصورت انداز میں جلد دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں معروف جوڑے نے اپنے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ 

اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ خوشخبری کا اعلان سارہ اور فلک شبیر کی ننھی بیٹی آلیانہ فلک نے کیا، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر ویڈیو بناتے ہوئے بیٹی سے پوچھتے ہیں کہ دوسرا بےبی کہاں ہے؟ جس کے جواب میں ننھی آلیانہ اپنے بستر کے نیچے خالی بستر کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

بعدازاں آلیانہ نے سارہ کی جانب دیکھا، اس دوران فلک شبیر کے ایک سوال پر آلیانہ کے جواب کے بعد سارہ نے زوردار قہقہہ لگادیا۔ 

یہ ویڈیو جلد ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور اس کو سوشل میڈیا صارفین نے لاکھوں کی تعداد میں دیکھا اور شئیر کیا، بہت سے مداحوں نے اس انداز کو دل کو چھو لینے والا اور انتہائی پیارا قرار دیا۔

جہاں ایک جانب مداح اس خبر سے بےحد خوش ہوئے اور سارہ کی فیملی کو دعائیں دیں، وہیں دوسری طرف کچھ صارفین نے اس طریقے پر تنقید بھی کی۔

صارفین نے کہا کہ ایسے سوالات بچوں سے نہیں پوچھنے چاہئیں، ان کی معصومیت کا خیال رکھا جائے، پرائیویسی کا احترام ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سارہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں، وہ ناصرف اپنی اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں بلکہ اپنے خوبصورت اور محبت بھرے خاندانی لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کی وجہ سے بھی انہیں خاص مقام حاصل ہے۔

ان کے شوہر فلک شبیر ہمیشہ سارہ کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کھلے دل سے کرتے نظر آتے ہیں، یہ جوڑی سوشل میڈیا پر کپل گولز couple goals کے طور پر جانی جاتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات