38 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسابق صدر کینسر میں مبتلا ۔۔۔

سابق صدر کینسر میں مبتلا ۔۔۔



 (24 نیوز)سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 82 سالہ جوبائیڈن کو  پروسٹیٹ کینسر کی ایک “جارحانہ” قسم کی تشخیص ہوئی ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔

بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر اور ان کے اہل خانہ  معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی۔ 

 یہ بھی پڑھیں :’’بادل کھل کر برسیں گے‘‘ بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن میں کینسر کی تشخیص کا سن کر میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔

امریکی صدرٹرمپ نے جل بائیڈن اور ان کےاہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جو بائیڈن کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی۔

واضح رہے کہ پروسٹیٹ کینسر (Prostate Cancer) مردوں میں پایا جانے والا ایک عام کینسر ہے جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔ 

پروسٹیٹ ایک چھوٹا سا غدود (gland) ہوتا ہے جو مردوں کے تولیدی نظام کا حصہ ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات