انجمن فروغِ ادب بحرین کے زیرِ اہتمام گولڈن ٹیولپ ہوٹل کے ہال میں ایک شاندار سترھواں سالانہ عالمی مشاعرہ منعقد ہوا۔
یہ مشاعرہ مرحوم رخسار ناظم آبادی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اُن کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا، جنہوں نے بحرین میں اردو ادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔
مشاعرے کی صدارت معروف شاعر نصرت صدیقی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی بحرین کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت قمر الحسن تھے جن کی سنجیدہ شاعری اور گہری فکری بصیرت نے سامعین کو بہت متاثر کیا۔
مشاعرے میں عباس تابش، فاضل جمیلی، عمیر نجمی، مدبر آسان، اور نیلوفر افضل جیسے معتبر نام شامل تھے۔ ان مہمان شعراء نے اپنے کلام سے مشاعرے کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں بحرین میں اردو ادب کے شیدائیوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔