(احمد منصور)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل ہو گئے جبکہ 2جوان دھرتی ماں پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں9 بھارتی سپانسرڈخوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں5 خوارج مارے گئے۔بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
اسی طرح میر علی میں قافلے پر حملے کے دوران2خوارج ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی فرہاد علی اور لانس نائیک صابر وطن پر قربان ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن جاری ہے،بھارتی پراکسیز کے خلاف جنگ، قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔