ڈیرہ غازی خان میں جرگہ کے حکم پر پانی میں ڈبویا گیا ملزم زندہ نکل آیا۔
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زین میں خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزام پر جرگہ ہوا۔
بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق جرگے نے ملزم کو گہرے پانی میں ڈبو کر بےگناہ ثابت کرنے کا حکم دیا۔ ملزم پانی میں مقررہ وقت تک رہنے کے بعد زندہ نکل آیا۔
رسم کے مطابق ملزم کو دوسرے شخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے۔
متاثرہ شخص نے کلمہ چوک تونسہ پر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق 9 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔