40.8 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںحسن نواز کا آخری گیند پر چھکا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیاب، لیگ...

حسن نواز کا آخری گیند پر چھکا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیاب، لیگ مرحلے کا ٹاپ پر اختتام


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ٹین میں ناکامیوں نے محمد رضوان کی ملتان سلطانز کا پیچھا نہ چھوڑا ۔ اسے آخری لیگ میں جیت کے قریب آکر بھی اسے جیت نصیب نہ ہوسکی۔ نوجوان حسن نواز کی ایک اور میچ وننگ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ آخری گیند پر جیت لیا۔ ملتان سلطانز جس نے گزشتہ چار فائنلز کھیلنے کے علاوہ 2021 میں ٹائٹل بھی جیتا تھا اس سیزن میں 10 میں سے صرف ایک کامیابی سمیٹ سکی ۔ کوئٹہ نے دس میں سےسات میچ جیتے دو ہارے اور ایک میچ مکمل نہ ہوسکا اس نے15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔ پلیئر آف دی میچ حسن نواز نے 38 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 67 رنز بنائے ۔ کوئٹہ کو آخری اوور میں 11رنز درکار تھے ۔ حسن نواز نے حسنین کی آخری گیند پر چھکا مارکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی۔ اتوار کو پنڈی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل اور خواجہ نافع نے 77 رنز کا ُپراعتماد آغاز فراہم کیا۔ خواجہ نافع4 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے51 رنز بناکر شاہد عزیز کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ اوشکا فرنینڈو بھی شاہد عزیز کی گیند پر7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ حسنین نے کیا۔ ملتان سلطانز نے صرف دس رنز کے اضافے پر تین وکٹیں حاصل کرلیں ۔ عبید شاہ نے دنیش چندی مل کو 17 رنز پر آؤٹ کیا تو اسکور 4 وکٹوں پر116 رنز تھا ۔ پیٹر ہیٹزوگلو نے دانش عزیز کو صفر پر بولڈ کیا تو گلیڈی ایٹرز 123رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر مشکلات میں نظر آنے لگی تھی۔ حسن نواز اور فہیم اشرف کی36 رنز کی پارٹنرشپ شاہد عزیز نے فہیم اشرف کو 16 رنز پر آؤٹ کرکے ختم کیا۔ اسی اوور میں وسیم جونیئر بھی رن آؤٹ ہوئے۔ شاہد عزیز نے29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں ملتان سلطانز دو غیرملکی کھلاڑیوں دلشن مادوشانکا اور پیٹر ہیٹزوگلو کے ساتھ میدان میں اتری ۔ ملتان سلطانز نے7 وکٹوں پر185 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کو ابتدا میں ہی کپتان محمد رضوان کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جو 4 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد یاسرخان اور پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جہانزیب سلطان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز کا اضافہ کیا۔ جہانزیب نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے25 رنز بنائے۔ یاسرخان نے 45 رنز کی اننگز کھیلی جس میں6 چوکے اور2 چھکے شامل تھے۔ ان دونوں کو عثمان طارق نے آؤٹ کیا جنہوں نے اننگز میں تیسری کامیابی2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنانے والے طیب طاہر کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔ عامر برکی ، ہمایوں الطاف اور شاہد عزیز کے بالترتیب 21 ،16 اور29 رنز کی وجہ سے ملتان سلطانز 185 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکی۔ عامر برکی اور شاہد عزیز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 35 رنز کا اضافہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات