41 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجوبائیڈن کینسر میں مبتلا، ٹرمپ اور اوباما نے کیا کہا؟

جوبائیڈن کینسر میں مبتلا، ٹرمپ اور اوباما نے کیا کہا؟


— فائل فوٹو

سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں کینسر کی تشخیص کے بعد، ان کی جلد صحت یابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی دونوں سیاسی جماعتوں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز سے وابستہ قانون سازوں نے 82 سالہ سابق صدر کی صحت یابی کےلیے دعا کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلیہ میلانیا اور میں جو بائیڈن کی حالیہ طبی تشخیص کے بارے میں سن کر افسردہ ہیں۔ ہم جو بائیڈن اور ان کے اہل خانہ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ جو بائیڈن جلد اور مکمل صحت یابی ہوجائیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنے سابق ساتھی کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور لکھا کہ مشیل اور میں پورے بائیڈن خاندان کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ مختلف اقسام کے کینسر کا کامیاب علاج تلاش کرنے کےلیے جو بائیڈن سے زیادہ کسی نے بھی کام نہیں کیا اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے اس عزم کے ساتھ اس مشکل کا بھی مقابلہ کریں گے۔ ہم ان کی ہم جلد اور مکمل صحت یابی کےلیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن اوباما انتظامیہ کے تحت امریکا کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں 2015 میں ان کے بیٹے بیو بائیڈن کی دماغی کینسر سے موت کے بعد، جو بائیڈن نے کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی اور مہلک بیماری سے متاثرہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش میں کینسر مون شاٹ پہل کی قیادت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات