40.8 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجواد احمد والدین کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے

جواد احمد والدین کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے


—فائل فوٹو

معروف گلوکار اور سیاستدان جواد احمد اپنے والدین کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے۔

دل کو چھولینے والے گیتوں سے مشہور جواد احمد اب زیادہ تر اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ 

موسیقی سے دوری اختیار کرنے کے بعد وہ سیاسی میدان میں سرگرم ہو چکے ہیں اور حال ہی میں وہ ایک شو میں مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے کا ذکر  کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں جوانی میں بہت مصروف تھا شوز، کانسرٹس اور سفر، والدین کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا۔

جواد احمد نے نم آنکھوں سے بتایا کہ والدہ کا انتقال ان کی زندگی کا ایک ناقابلِ برداشت لمحہ تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ امی فجر کے وقت چائے بنایا کرتی تھیں، جب وہ فوت ہو گئیں تو ایک دن میں فجر پر گھر آیا اور وہ چائے نہ تھی تب احساس ہوا کہ امی چلی گئیں، امی کی فجر کی چائے آج بھی یاد آتی ہے۔

جواد احمد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ والد کا انتقال دوسرا بڑا جذباتی دھچکا تھا، میں کبھی کسی کے سامنے نہیں روتا لیکن اندر کا دکھ چھپایا نہیں جا سکتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات