37.2 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومخاص رپورٹبلوچستان؛سکیورٹی کی دو مختلف کارروائیاںبھارتی ایجنسیوں کے سپانسرڈ3دہشتگرد ہلاک

بلوچستان؛سکیورٹی کی دو مختلف کارروائیاںبھارتی ایجنسیوں کے سپانسرڈ3دہشتگرد ہلاک



(احمد منصور)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دو الگ کارروائیوں میں بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے سپانسر کئے گئے 3دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دو الگ کارروائیاں کیں،آواران کے علاقے گِشکور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے سپانسر کئے گئے تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گِشکور میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد یونس مارا گیا،دو بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربت میں کارروائی میں  دہشتگرد صابر اللہ اور امجد عرف بچو ہلاک ہو گیا۔مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمدہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کی ضامن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا ،معروف آل راؤنڈر ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات