کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی کا ایک مسافر طیارہ 10منٹ تک بغیر پائلٹ اُڑتا رہا کیونکہ اس کا ایک پائلٹ بیت الخلاء گیا ہو اتھا جبکہ دوسرا پائلٹ بے ہوش ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابقجرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانساایئر لائن کی ایک پرواز 10منٹ تک بغیر پائلٹ کے چلتی رہی، جبکہ کاک پٹ میں موجود اکیلےکو پائلٹ بے ہوش تھے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز کے 43سالہ کپتان بیت الخلا گئے ہوئے تھے کہاسی دوران ایئربس اے 321کے38سالہ کو پائلٹ بے ہوش ہو گئے۔طیارہ، جس میں 199مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، تقریباً 10منٹ تک کسی کے کنٹرول کے بغیر محوِ پروز رہا۔جرمن خبر رساں ادارے نے اپنی معلومات کے ذریعے کے طور ہسپانوی حادثات کی تحقیقات کرنے والے ادارے CIAIAC کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا۔