(ویب ڈیسک)موبائل کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر،ایپل کے محققین نے ایک نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جاری کیا ہے جو 2 ڈی تصاویر کو 3 ڈی میں تبدیل کر سکتا ہے،اس لارج لینگوئج ماڈل (ایل ایل ایم) کو میٹرکس 3 ڈی کا نام دیا گیا ہے جسے کمپنی کی مشین لرننگ ٹیم نے چین اور ہانگ کانگ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ ملکر تیار کیا۔
ایپل کی جانب سے اس اے آئی ماڈل کو جاری کر دیا گیا ہے جسے GitHub سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے،کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ اے آئی ماڈل دیگر 3 ڈی ماڈلز سے مختلف اور منفرد ہے کیونکہ یہ متعدد فوٹو گرامیٹری ٹاسکس کرسکتا ہے،بیان کے مطابق آپ کسی بھی چیز کی 3 تصاویر لے کر ان فوٹوز کو 3 ڈی مناظر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکول بند کر دیئے گئے
کمپنی کے مطابق یہ ماڈل حقیقی تصاویر کا تجزیہ کرتا ہے اور پھر تعین کرتا ہے کہ کیمرا کہاں تھا، پکسل ڈیپتھ کیا ہے اور اس کے مطابق نئے اینگل تیار کرکے 3 ڈی ویو تیار کرتا ہے۔
یہ بہت بڑی پیشرفت ہے جسے مستقبل میں آئی فون صارفین مختلف کاموں کے لیے استعمال کرسکیں گے، مگر اس کا انحصار اس پر ہے کہ ایپل کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو ایپس کا حصہ بنایا جاتا ہے یا نہیں۔
یہ 3 ڈی مناظر کسی ویڈیو جیسے حقیقی محسوس ہوں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایسا لگے جیسے کوئی فرد اس چیز کے گرد گھومتے ہوئے ویڈیو بنا رہا ہے۔