(24 نیوز ) پاکستان کیخلاف ایک اور سازش رچاتے ہوئے بھارت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔
پاکستان سے کشیدگی کے باعث ایشیا کپ میں شرکت نہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایشیا کپ ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے ۔
اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،مستحقین کو اب کتنی رقم ملے گی؟جانیے
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے بھی سربراہ ہیں اور ٹورنامنٹ میں بھارت، پاکستان، بنگلا دیش، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔