40.8 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں ایشیا کپسیکرٹری بی سی سی آئی کا بیان سامنے آگیا 

 ایشیا کپسیکرٹری بی سی سی آئی کا بیان سامنے آگیا 



  ( 24 نیوز) ایشیا کپ نہ کھیلنے کے حوالےسے بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا۔

19 مئی پیر کے روز یہ خبریں سامنے آئیں کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا پر خبریں نشر کی گئیں کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم اب اس معاملے پر سیکرٹری بھارتی کرکٹر بورڈ دیو اجیت سائکیا کا ردعمل آیا ہے جنہوں نے اے سی سی ایونٹس سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ذوالحج کا چاند  کب نظر آئے گا۔۔۔؟ 
دیو اجیت سائکیا نے کہا کہ ایشین کرکٹ ایونٹس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، صبح سے چلنے والی خبریں ہمارے علم میں آئی ہیں، ان خبروں میں کہا گیا بھارت نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس وقت تک اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اس لیے ان خبروں میں اس وقت کوئی سچائی نہیں، اس وقت ہماری پوری توجہ آئی پی ایل اور انگلینڈ سے سیریز پر ہے، نیوز رپورٹس افواہوں پر مبنی اور خیالی ہیں، اے سی سی ایونٹس سےمتعلق بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ ہوا تو بورڈ اس کا اعلان کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات