کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے وفاقی الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستانی نژاد محمد اسحاق اور ندیم اکبر کھٹانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی حمایت اور اس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے۔
دونوں رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کے آرگنائزر معین احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے قابل افراد کا الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔
تقریب سے کونسلر سیمی اعجاز، عارف شیخ، پرویز اختر، فیصل مجید، عظمت مجیب اور ابراہیم دانیال نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
کنزرویٹو پارٹی کے محمد اسحاق اور ندیم اکبر کا کہنا ہےکہ کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر پیئر پولیور نے پاکستانی کمیونٹی کی تقریبات میں شرکت کی اور پاکستانی نژاد امیدواروں کو پارٹی کا ٹکٹ دیا، کمیونٹی کو اس پارٹی کا ساتھ دینا چاہیے۔