41 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومجرم و سزااسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں کی منشیات دبئی اسمگل کرنے والا مسافر...

اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں کی منشیات دبئی اسمگل کرنے والا مسافر گرفتار



راولپنڈی:

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی معاملات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی ایک پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اسی دوران محمد عاقب علی نامی مسافر ایئرپورٹ پہنچا۔ مسافر نے اپنے سامان کے ساتھ ایک موٹرسائیکل کا انجن بھی بطور پارسل شامل کر رکھا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے معمول کی اسکیننگ کے دوران انجن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران انکشاف ہوا کہ موٹرسائیکل کے انجن کے اندر نہایت مہارت سے ساڑھے 4 کلو گرام  آئس (کرسٹل میتھ) چھپائی گئی تھی، جس کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ اے ایس ایف حکام نے فوری طور پر منشیات کو قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ ملزم اس نیٹ ورک کا حصہ ہے یا محض ایک سہولت کار کے طور پر استعمال ہوا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات