34.7 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوجی حملوں سے 810 کلومیٹر سڑکیں، سیوریج اور پمپنگ نظام تباہ...

اسرائیلی فوجی حملوں سے 810 کلومیٹر سڑکیں، سیوریج اور پمپنگ نظام تباہ ہوگئے، غزہ میونسپلٹی


تباہ حال غزہ کا ایک منظر(فائل فوٹو)۔

غزہ میونسپل آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملوں سے 810 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ 

غزہ میونسپل آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ 75 ہزار میٹر لمبی سیوریج لائنیں اور 8 سیوریج پمپنگ اسٹیشن تباہ ہوگئے۔  

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 63 کنویں تباہ ہوئے۔ جبکہ علاقے میں نظام زندگی مفلوج اور 2 لاکھ 60 ہزار ٹن کچرا جمع ہوگیا۔ 

میونسپل آفس کے بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 63 ہزار درخت تباہ ہوگئے۔ اسکے علاوہ 8 پارکس، 134 گاڑیاں اور 22 میونسپل دفاتر بھی تباہ ہوئے۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 بازار، 5 ثقافتی مراکز اور 165 تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات