(ویب ڈیسک)جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا ہے، جس کی گہرائی صرف 10 میٹر ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیرو کے شہر سان پیڈرو سے صرف 6 کلو میٹر مغرب میں 6.1 شدت کا خوفنال زلزلہ آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شدید زلزلے سے عمارتیں ہل گئیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔
رائٹرز کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہرنینڈو تاویرا نے مقامی ریڈیو اسٹیشن آر پی پی کو بتایا کہ “زلزلے کے جھٹکے وسطی ساحل (پیرو) تک محسوس کیے گئے، لیکن یہ ہلکا تھا، کچھ سڑکوں کے ساتھ کچھ لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہیں لیکن پوکیو میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے”۔
انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز لوکاناس صوبے کے پوکیو سے 23 کلومیٹر (14 میل) جنوب میں اور 97 کلومیٹر (60 میل) کی گہرائی میں تھا۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے کہا تھا کہ زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.21 میل) تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں 11 مئی کو 4.3 سے 47 شدت تک کے 4 زلزلے، 12 مئی کو 5 شدت اور 15 مئی کو 5.2 شدت کا زلزلہ بھی آیا تھا تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرین پٹری سے اتر گئی