34.2 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومخاص رپورٹکوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرأت نہیں کر سکتا ؛ڈی جی...

کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرأت نہیں کر سکتا ؛ڈی جی آئی ایس پی آر



(احمد منصور)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ کوئی جرأت نہیں کر سکتا کہ پاکستان کا پانی روکے، کوئی پاگل ہی سمجھ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زیادہ انسانوں کے پانی کو روک سکتا ہے، ہم آبی جارحیت کے خلاف برسوں اور دہائیوں تک لڑیں گے،امید کرتا ہوں کہ وہ وقت نہ آئے، لیکن اگر ایسا ہوا تو دنیا دیکھے گی کہ ان اقدامات کے نتائج کیا ہوں گے۔

ترجمان افواج پاکستان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی افواج پیشہ ورانہ ادارہ ہیں،افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں پر کاربند ہیں،افواج پاکستان حکومت کی ہدایات اور ان کے وعدوں پر پوری سنجیدگی سے عمل کرتی ہیں،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ  جنگ بندی باآسانی قائم رہ سکتی ہے دونوں جانب سے  رابطے کیے گئے ہیں، جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوتی ہے، تو ہمارا ردعمل ضرور آتا ہے، ردعمل صرف ان پوسٹوں اور مقامات تک محدود ہوتا ہے جہاں سے خلاف ورزی ہوئی ہو، ہم کبھی عام شہریوں یا سول انفرااسٹرکچر کو نشانہ نہیں بناتے۔

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے،وزیراعظم پاکستان نے بعد ازاں بھارت کے 6 طیارے تباہ  کئے جانے کا اعلان کیا،تصدیق کرتا ہوں کہ بھارت کا تباہ ہونے والا چھٹا طیارہ میراج 2000 تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے صرف بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا،ہم مزید بھارتی طیارے بھی تباہ کر سکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ تاخیر کا شکار، وجہ بھی سامنے آ گئی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات