45.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ 23 رنز سے جیت...

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ 23 رنز سے جیت لیا، پلے آف میں جگہ پکی کرلی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ ٹین میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ23 رنز جیت کر پلے آف میں جگہ پکی کرلی۔بابر اعظم کی دھواں دار اننگز بھی رائیگاں گئی۔ہفتے کی شب پنڈی اسٹیڈیم میں تین رنز پر کیچ ڈراپ ہونے کے بعد بابر اعظم نے49گیندوں پر94رنز کی اننگزکھیل کر رن آوٹ ہوئے انہوں نےچار چھکے اور دس چوکے مارے۔پشاور زلمی نے پانچ وکٹ پر214رنز بنائے۔معاذ صداقت19اور حسین طلعت12رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔میچ کو آرمی چیف جنرل آصف منیرنے بھی میچ دیکھا۔اس نتیجے کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے بھی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے زیادہ رنز دیئے پلان کے مطابق بولنگ نہیں کی آخری گیارہ گیندوں میں49رنز بنے اور نبی کا ڈراپ کیچ بھی مہنگا پڑا۔اس شکست کے بعد اتوار کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔میچ جیتنے والی ٹیم ایک ٹیم پلے آف میں جگہ بنائے گی اور ایک ٹیم کو گھر جانا ہوگا۔کراچی نے9میں سے چھ میچ جیتے ہیں اور تین میں اسے شکست ہوئی ہے۔پشاور زلمی نے9میں سے چار میچ جیتے ہیں اور پانچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔لاہور قلندرز کے9میچوں کے بعد9پوائنٹس ہیں۔پشاور نے اننگز شروع کی تو حسن علی نے محمد حارث کو9رنز پر آوٹ کردیا۔صائم ایوب اور بابر اعظم کے کیچ ڈراپ ہوئے لیکن دونوں نے تیزی سے بیٹنگ کی۔صائم ایوب31گیندوں پر47رنز بناکر آوٹ ہوئے انہوں نےدو چھکے اور پانچ چوکے مارے اور دوسرے وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ 77رنز کا اضافہ کیا۔ٹام کوہلر15گیندوں پر20 رنز کی اننگز کھیل کر میر حمزہ کا شکار بنے۔کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کیے۔لیوک ووڈ نے پہلی ہی گیند پر بین میک ڈرمٹ کو بولڈ کردیا جس کے بعد ڈیوڈ وارنر اورجیمز ونس نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 162رنز کا اضافہ کرتے ہوئے بولروں کے چھکے چھڑا دیئے۔کپتان ڈیوڈ وارنر 86رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہوں نے50گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکے اور گیارہ چوکے مارے۔جیمز ونس نے72 رنز ایک چھکے اور گیارہ چوکوں کی مدد سے بنائے۔، عرفان خان نیازی 2 رنز بناسکےخوشدل شاہ نے15گیندوں پر 43رنزتین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے بنائے اور محمد نبی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 26 رنز اسکور کیے۔جس میں تین چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔پشاور کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 وکٹ رنز دے کر لئے۔احمد دانیال کے چار اوورز میں66اور علی رضا نے چار اوورز میں60رنز بنے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات