41.9 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی: اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروش مافیا کا ری ہیب سینٹر پر...

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروش مافیا کا ری ہیب سینٹر پر حملہ، 125 مریضوں کو چھڑا لے گئے



کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں مشتعل افراد نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے قائم ری ہیب سینٹر پر حملہ کر دیا، شدید توڑ پھوڑ کے بعد زیر علاج 125 افراد فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مشتعل افرار نے اورنگی ٹاؤن میں قائم “سن شائن ری ہیب سینٹر” پر دھاوا بولا، سینٹر کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسی اثناء میں ادارے میں زیر علاج تمام منشیات کے عادی افراد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر بھی حملہ کیا جس میں پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ ری ہیب سینٹر سندھ پولیس کے افسر عبد الخالق انصاری کے زیرِ انتظام چلایا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

دوسری جانب ایس ایچ او مومن آباد معراج انور کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کارروائی منشیات فروشوں کی جانب سے نہیں بلکہ علاقہ مکینوں کی طرف سے کی گئی، جو نشے کے عادی افراد کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے آئے دن گھروں میں چوری، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی شکایات کی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل مکینوں نے بحالی مرکز پر حملہ کیا، جو گنجان آبادی کے بیچ قائم تھا۔

مرکز میں 10 سے 12 افراد پر مشتمل عملہ تعینات تھا جو مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ری ہیب سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو بیان دے دیا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے جبکہ منشیات کے عادی فرار افراد کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات