(24 نیوز)ڈنمارک میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا پاک فوج کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کیخلاف جنگ میں فتح کا جشن منایا۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک اور پاکستان سول سوسائٹی ڈنمارک کے اشتراک سے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منانے کیلیے ڈنمارک میں خواتین اور بچوں سمیت مذہبی اور رفاہی حلقوں کی شخصیات شریک ہوئیں۔
پروگرام میں مقامی کونسلرز میئر ڈپٹی میئر اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں ، ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک نے پروگرام کو آرگنائز کیا۔
پاکستان کی عظیم فتح کو ڈنمارک میں کیک کاٹ کر منایا گیا ، اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
پروگرام میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:پاکستان پر بھارتی حملے میں رافیل کی تباہی مغرب کیلئے ایک سبق ہے: جرمن اخبار