34.2 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومتعلیم اور صحتپولیو کے خاتمے کی جدوجہد مشن مکمل ہونے تک جاری رہے گی:...

پولیو کے خاتمے کی جدوجہد مشن مکمل ہونے تک جاری رہے گی: مصطفیٰ کمال


مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں ہم نے قربانیاں دی ہیں، یہ مشن مکمل ہونے تک جاری رہے گا، پولیو کے خاتمے کے لیے مکمل معاونت اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون جاری ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک میں بیک وقت پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 26 مئی سے کیا جا رہا ہے۔ 

مصطفیٰ کمال نے کہا مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے، رواں سال کے اختتام تک پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

دریں اثناء وزارتِ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کرس ایلس نے انسدادِ پولیو اقدامات کو سراہا ہے اور 2025ء میں ہدف کے حصول کی امید کا اظہار کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات