34.2 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپشاور زلمی کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا...

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف تیز آندھی کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوئی تھی، جس کے بعد میچ تاخیر سے 9 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

بارش اور خراب موسم کے باعث  میچ 13 اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوگا، نئے قوانین کے تحت 3 بولرز زیادہ سے زیادہ 3 اوورز کر سکتے ہیں، 2 بولرز کو زیادہ سے زیادہ دو اوورز کی اجازت ہوگی، پاور پلے اوورز پہلے 4 اوورز ہوں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق رات 9 بجے سے اوورز میں کمی کا عمل شروع ہوا، جبکہ 8 بج کر 55 منٹ پر گراؤنڈ سے تمام کورز ہٹا دیے گئے۔ اس کے بعد کھلاڑی پہلی بار وارم اپ کے لیے میدان میں نظر آئے۔

یہ میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے،  جہاں ہارنے والی ٹیم کے لیے پی ایس ایل کا سفر ختم ہو جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات