( 24 نیوز )پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا۔
24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق پلان میڈیا پر سامنے لائیں، پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے پورا پلان تیار ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہری ہو شیار،محکمہ موسمیات،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹرین کا ایک وفد امریکا، دوسرا یوکے، برسلز اور فرانس جائے گا جب کہ ایک وفد روس بھی جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سطح پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
اس اہم ٹاسک کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عالمی سطح پر پاکستان کا ’امن کا مؤقف‘ پیش کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔