(ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی ہاتھ سے بنائی ہوئی اینی میٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ امریکی سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔
فلم”گلاس ورکر” پاکستان کے ایک نوجوان اینی میٹر عثمان ریاض نے تیار کی ہے،اس فلم میں 1477 مختلف کٹس کی شکل میں مناظر دکھائے گئے ہیں جبکہ 2300 افراد کی ڈرائنگز کر کے ان کی اینیمیشن بنائی گئی ہے۔
فلم میں دو ایسے افراد کی کہانی بیان کی گئی ہے جو پسماندہ پس منظر رکھتے ہیں، ان میں ایک نوجوان اپنے والد کی شیشے کی دکان پر ورکشاپ میں کام کرتا ہے، فلم میں مجموعی طور 230 افراد کو کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے جن میں ملکی و غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار علی ظفر 45 برس کے ہوگئے
ایک انسٹاگرام پوسٹ میں واٹر میلن پکچرز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ہے جسے امریکہ میں دکھایا جا رہا ہے، امکان ہے کہ امریکی سینما گھروں کے بعد یہ فلم جلد امریکی تھیٹرز میں بھی دکھائی جا سکے گی۔
واٹر میلن پکچرز کے شریک بانی حمزہ علی کے مطابق یہ ایک جذباتی کہانی ہے جو ناظرین کے دلوں میں اتر جائے گی۔