کراچی (نیوزڈیسک)بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی برقرار ہے، لیکن اس مختصر جنگ میں جو دو ایٹمی طاقتوں کو مکمل جنگ کے دہانے تک لے گئی ، اس کے پیچھے کی اصل وجہ آج بھی موجود ہے اور یہی پہلو امریکا کے لیے باعث تشویش بنتا جا رہا ہے۔دونوں ممالک میں کشیدگی واشنگٹن کے لئے تشویش کاباعث ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی ایک ہفتے سے برقرار ہے مگردونوں ممالک میں جاری تنازع اور کشیدگی امریکا کے لئے تشویش کاباعث ہے۔کشمیر کا بھارت کا حصہ ہونا پاکستان کے لیے ایک مستقل سوالیہ نشان بناہوا ہے ۔بھارت نے جنگ میں پاکستان پرحملے کئے جس کے جواب میںپاکستان نے فوجی کارروائی کی۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دونوں ممالک میںجنگ بندی کرائی تاہم بھارت کے اکثرحلقوں میں اس اقدام کو پذیرائی نہیں ملی ۔بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازع کی بنیاد پہلگام واقعہ ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کا تنازع بدستور موجود ہے۔