41.9 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاک، بنگلہ دیش سیریز، نیا شیڈول مہمان کرکٹ بورڈ کی منظوری سے...

پاک، بنگلہ دیش سیریز، نیا شیڈول مہمان کرکٹ بورڈ کی منظوری سے جاری ہوگا


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کی پانچ ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل کی سیریز کا نیا شیڈول بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی منظوری سے جلد منظر عام پر آنے کا امکان ہےسیریز میں دو دن کی تاخیر ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو حکومت کی کی جانب سے دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل مل گیا۔25مئی کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل27مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔لاجسٹک کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرایا جائے گا۔لاہور میں پہلا میچ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ ٹیلی وژن کا سسٹم قذافی اسٹیڈیم میں نصب ہوگا اس لئے پی ایس ایل کے ایک دن بعد پہلا میچ لاہور ہی میں کرا یا جائے گا۔ 30,31مئی کو دوسرا اور تیسرا میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آبادمیں کھیلا جائے گا۔جس کے بعد پھر دو دن کا وقفہ ہوگا۔ذرائع کے مطابقتین اور پانچ جون کو چوتھا اور پانچواں میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش بورڈ حکومت کی طرف سے تحریری طور پر اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں سے بات کرے گا، پی ایس ایل کی وجہ سےسیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات