45.7 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومقومی خبریںپارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا...

پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے: نواز شریف


سابق وزیرِ اعظم نواز شریف—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام کے نمائندوں نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سےسرزمین وطن کا دفاع کیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس فتح پر ہم اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات