(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیئے۔
مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے ٹیلر سوئفٹ کو ناپسند کرنے کا اظہار کیا ہے، تب سے ان کی مقبولیت میں کمی آگئی ہے۔
اپنے پیغام میں ڈونلڈٹرمپ نے لکھا: “’کیا کسی نے نوٹ کیا کہ جب سے میں نے کہا مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے، تب سے وہ “ہاٹ” نہیں رہی؟”
واضح رہے کہ 2024ء کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے ڈیموکریٹک امیدوار اور اُس وقت کی نائب صدر کمیلا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جس پر ٹرمپ سخت برہم نظر آئے تھے، بعد میں ٹرمپ نے کھل کر کہاتھا’’مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اینیمیٹڈ فلم’’گلاس ورکر‘‘ کی امریکی سینما گھروں میں نمائش
ٹرمپ نے معروف گلوکار بروس اسپرنگسٹین پر بھی کمیلا ہیرس کی حمایت کے بعد تنقید کی تھی، بروس نے یورپی کنسرٹ کے دوران ٹرمپ کے دورِ صدارت کو ’’آمرانہ رجحانات‘‘ کا حامل قرار دیا تھا۔