35 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا...

ٹرمپ کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ



(24 نیوز)امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ہے، فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیا کے منجمد اربوں ڈالر بحال کرے گی، امریکا نے ایک دہائی قبل لیبیا کے اربوں ڈالر کو منجمد کیا تھا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر کانفرنس(آج) 17 سے20جون تک ہوگی، کانفرنس فرانس، سعودی عرب کی حمایت سے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔

امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد یو این جنرل اسمبلی فرانس اور سعودی عرب کے مشترکہ صدارت میں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا:خواجہ آصف



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات