32.1 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ ایک بار پھر نانا بن گئے

ٹرمپ ایک بار پھر نانا بن گئے



(ویب ڈیسک)  امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوٹی بیٹی ٹفنی ٹرمپ پہلے بچے کی ماں بن گئی ہیں۔

ٹفنی ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 2 دن پہلے شیئر  کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کردیا،ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “دنیا میں خوش آمدید، ہمارے خوبصورت ننھے بچے، الیگزینڈر ٹرمپ بولس، ہم تم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، ایسی محبت جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔”

31 سالہ ٹفنی ٹرمپ نے نومبر 2022 میں لبنانی نژاد مائیکل بولس سے شادی کی تھی، ان کے ہاں یہ پہلے بچے کی پیدائش ہے، جبکہ ٹرمپ کے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسوں میں 11واں اضافہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے سے 10 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں، جن میں ان کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر کے 5، ایرک کے 2 اور ان کی بیٹی ایوانکا کے 3 بچے شامل ہیں، جن میں 11واں ٹفنی ٹرمپ کا بچہ بھی شامل ہوگیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی 1999 میں والدین کے درمیان ہونے والی علیحدگی کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ کیلیفورنیا میں کافی عرصے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفنی کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں صنفی ڈیجیٹل تقسیم میں کمی ہوئی،وزیر اعطم کاٹیلی کمیونیکیشن ڈےپر پیغام



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات