38.9 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر عطاء اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیر عطاء اللّٰہ تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اظہارِ تشکر ریلی میں بھرپور شرکت پر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

لاہور میں اظہارِ تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم یہاں افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، افواجِ پاکستان نے بہادری سے دشمن کے حملے کو پسپا کیا، ان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہوا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ جو قوم سر پر کفن باندھ کر نکلتی ہو وہ کیسے شکست کھا سکتی ہے، دشمن کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کا پالا کس قوم سے پڑا ہے، افواجِ پاکستان نے دلیری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مار گرائے، ہماری مسلح افواج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ کیے، دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات