32.1 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِاعظم کا بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفد بھیجنے...

وزیرِاعظم کا بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ


وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کےلیے وفد کی قیادت بلاول بھٹو کو سونپ دی ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمٰن، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

اعلامیے میں وزیرِ اعظم آفس نے بتایا ہے کہ وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائے گا۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وفد خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے کوششوں کو اجاگر کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات