(24 نیوز)میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، حادثے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک بیان میں میکسیکو بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا، تربیتی جہاز برج سے ٹکرانے کے بعد اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔
میکسیکو بحریہ اور مقامی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی جیل سے 7 خطرناک قیدی فرار