45.7 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومقومی خبریںملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار، لاہور میں آج 42...

ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار، لاہور میں آج 42 ڈگری کی توقع


—فائل فوٹو

ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتِ حال جاری ہے۔

لاہور میں 42 جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں 40 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔ 

محکمۂ موسمیات نے آج شام اور رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات