پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔
سرباز خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما نے یہ سنگ میل 8 ہزار 586 میٹر بلند کینچن جونگا کو سر کر کے عبور کیا، وہ گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے۔
سرباز خان نے 8 تھاوزنڈز کے ابتدائی سفر میں 2 چوٹیوں پر آکسیجن استعمال کیا تھا، ان کو تاریخی کارنامے کے لیے اناپورنا اور کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرنا تھیں۔
انہوں نے گزشتہ ماہ اناپورنا اور آج کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کر کے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا۔