42 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوروس نے اسٹالن کو پھر ہیرو بنا دیا؟ ماسکو کے دل میں...

روس نے اسٹالن کو پھر ہیرو بنا دیا؟ ماسکو کے دل میں بڑا مجسمہ نصب


ماسکو (ویب ڈیسک): روس کے دارالحکومت ماسکو کے Taganskaya میٹرو اسٹیشن میں سابق سوویت آمر جوزف اسٹالن کا ایک بڑا مجسمہ نما پینل دوبارہ نصب کر دیا گیا ہے، جو کئی دہائیوں قبل De-Stalinisation کے دور میں ہٹا دیا گیا تھا۔

ماسکو میٹرو انتظامیہ نے 10 مئی کو بیان میں کہا کہ یہ “ایک تاریخی ورثہ کی بحالی ہے جو دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی یادگار ہے”۔

یہ پینل “عوام کی قائد اور کمانڈر سے شکرگزاری” کے عنوان سے 1950 میں نصب کیا گیا تھا، جس میں اسٹالن کو فوجی وردی میں بچوں اور مزدوروں سے گھرا ہوا دکھایا گیا ہے جو اس کی جانب عقیدت سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ مجسمہ اسٹیشن کے اسی دور کی یاد دلاتا ہے جب سوویت یونین میں اسٹالن کے گرد شخصی پرستی اپنے عروج پر تھی۔

اس بار یہ پینل خاموشی سے دوبارہ نصب کیا گیا، اور آزاد روسی میڈیا کے مطابق، اس کی کوئی پیشگی اطلاع عوام کو نہیں دی گئی۔

اسٹالن کو ایک جانب بڑے پیمانے پر ظلم و ستم کا ذمے دار سمجھا جاتا ہے، لیکن کریملن حالیہ برسوں سے اس کی شخصیت کو محب وطن رہنما کے طور پر دوبارہ پیش کر رہا ہے۔ پہلے بھی کچھ مجسمے نصب کیے گئے، مگر وہ زیادہ تر نجی املاک یا چھوٹے شہروں تک محدود رہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات