42 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹرشتہ جوڑنے سے پہلے خود کو سنواریں: انمول بلوچ کا مشورہ

رشتہ جوڑنے سے پہلے خود کو سنواریں: انمول بلوچ کا مشورہ


—-فائل فوٹو

معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون انمول بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں مداحوں کو تعلقات (ریلیشن شپ) سے متعلق قیمتی مشورے دیے ہیں۔ 

صاف گو انداز اور منفرد فیشن سینس کے لیے مشہور انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ کسی بھی رشتے میں قدم رکھنے سے پہلے انسان کو سب سے پہلے اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے۔

انمول بلوچ نے ان خیالات کا اظہار ایک آن لائن پلیٹ فارم پر گفتگو کے دوران کیا، جب ان سے ان کی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اگر ایسا کچھ ہوگا تو وہ خود اپنے مداحوں کو ضرور بتائیں گی۔

تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انمول نے کہا کہ اگر آپ کسی اچھے رشتے میں جانا چاہتے ہیں، تو سب سے پہلے اپنی ذہنی اور جذباتی کیفیت کو بہتر بنائیں، خود کو سنبھالیں، اپنے جذباتی زخموں کا علاج کریں اور خود کو مکمل محسوس کریں، جب آپ خود کے ساتھ خوش ہوں گے، تب ہی آپ اپنے ساتھی کے ساتھ صحت مند تعلق نبھا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود کو اصلی رکھنا بہت ضروری ہے میں ہمیشہ جیسی ہوں ویسی ہی رہتی ہوں اور لوگ مجھے اسی وجہ سے پسند کرتے ہیں، کبھی کسی اور کی نقل مت کریں یا جھوٹا تاثر نہ بنائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات