38.9 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوراولپنڈی میں بارش کے باعث قلندرز اور زلمی کا میچ تاخیر کا...

راولپنڈی میں بارش کے باعث قلندرز اور زلمی کا میچ تاخیر کا شکار


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا گروپ مرحلے کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیزآندھی اور طوفان کے باعث قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا۔

پشاور زلمی اور قلندرز کے درمیان یہ گروپ کا 29 واں میچ ہے۔ تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھک دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کیلیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ فتح کی صورت میں ایک ٹیم کو اگلے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنا ہے۔

میچ ہونے کی صورت میں فاتح ٹیم پلے آف مرحلے میں جائیگی تاہم اگر میچ نہ ہوسکا تو پوائنٹس کے حساب سے لاہور قلندرز پلے آف میں جگہ بنالے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ،کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات