45.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحنا طارق اور عائزہ خان کی مماثلت سے مداح حیران

حنا طارق اور عائزہ خان کی مماثلت سے مداح حیران


—فائل فوٹوز

ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کو مداحوں نے صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کی مشابہ قرار دے دیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹار عائزہ خان اپنی خوبصورتی، اسٹائل اور لاجواب اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں، ان دنوں وہ جیو ٹی وی کے ڈرامہ ہمراز میں جلوہ گر ہیں۔

دوسری طرف نئے چہروں میں ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے اپنے ایک مشہور ڈرامے کے ذریعے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ان کی اداکاری، معصوم صورت اور علی انصاری کے ساتھ جاندار کیمسٹری نے ناظرین کو کافی متاثر کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں حنا طارق خبروں کی زینت کسی اور وجہ سے بھی بنی ہوئی ہیں اور وہ یہ کہ اداکارہ کافی حد تک عائزہ خان سے مماثلت رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں سمجھا یہ عائزہ خان ہیں، بعد میں پتا چلا نئی اداکارہ ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے دونوں بہنیں ہوں، چہرے کے تاثرات اور اسٹائل بالکل ملتے ہیں، حنا طارق میں عائزہ خان کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔

حنا طارق اور عائزہ خان کی مماثلت سے مداح حیران

اگرچہ کچھ لوگوں نے اختلاف کیا اور کہا کہ دونوں کی خوبصورتی اپنی اپنی جگہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات