38.9 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومقومی خبریںتنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیسے دیاجائے؟ حکومت نے تجاویزتیارکرلیں

تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیسے دیاجائے؟ حکومت نے تجاویزتیارکرلیں



(ویب ڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ تجاویز سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات کل سے شروع ہوں گے جو 23 مئی تک جاری رہیں گے۔

نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا،بجٹ پر مشاورت کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل سے شروع ہوں گے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گزشتہ ہفتے مکمل ہوگئے تھے، پالیسی سطح کے مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز آئی ایم ایف سے شیئر کی جائیں گی،آئی ایم ایف کسی بھی ریلیف کی صورت میں متبادل ریونیو پر زور دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ :ساڑھے 17 ہزار سے 18 ہزار ارب روپے تک رہنے کا تخمینہ

دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی قرض ادائیگی کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے مگر خطرات بدستور موجود ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید کشیدگی سے معاشی اصلاحات متاثر ہوسکتی ہیں، پالیسیوں میں نرمی موجودہ معاشی استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو صرف آئندہ مالی سال میں 19.3 ارب ڈالر کی بیرونی مالی ضرورت ہے جبکہ 2026،27 میں 19 ارب 75 کروڑ کی ضرورت ہوگی۔  2027،28 میں 31 ارب 35 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز درکار ہوں گے، پاکستان کو29-2028 میں 23 ارب 13 کروڑ کی فنڈنگ چاہیے ہوگی جبکہ 2030 تک مزید 22 ارب 16 کروڑ ڈالر کی مالی ضرورت کا سامنا ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات