کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹی 20 ورلڈ الیون میں دو بھارتی روہت شرما ،سوریا کمار یادیواور ایک افغانستان کے کھلاڑی راشد خان کو شامل کیا ہے۔ان کی ڈریم ٹیم میں ویرات کوہلی شامل نہیں ۔بابر نے اوپنر کی حیثیت سے روہت شرما اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انتخاب کیا، فخر زمان کو نمبر 3 اور بھارت کے سوریا کمار یادیو کو 4 نمبر پر رکھا۔جوز بٹلر کو پانچویں ،ڈیوڈ ملر اور آل راؤنڈر مارکو جانسن کو ڈریم الیون میں شامل کیا۔فاسٹ بولرز میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور مارک ووڈ کا انتخاب کیاہے۔