تہران (جنگ نیوز) ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ امریکا سے مذاکرات جاری رہیں گے۔ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے تہران میں کہا کہ ان کاملک اس معاملے میں بات چیت کا قائل ہے تاکہ کسی جنگ سے بچا جاسکے لیکن انہوں نے اس معاملے میں صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایران خوفزدہ نہیں ہے اور ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے قانونی حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔وہ ہفتہ کو بندرعباس میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ امریکا اور ایران نے اومان میں گزشتہ اتوار کو چوتھے دور کے مذاکرات کئے تھے جونتیجہ خیز نہیں ر ہے تھے۔