(24 نیوزامریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کانسی کا مجسمہ ان کے آبائی ملک سلوانیا سے چوری ہوگیا ہے، میلانیا ٹرمپ کے آبائی قصبے میں نصب یہ مجسمہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا اور پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
یہ قد آدم مجسمہ 2020 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اولین عہد صدارت کے دوران وسطی سلوانیا میں Sevnica کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
یہ وہ جگہ تھی جہاں 1970 میں میلانیا ٹرمپ کی پیدائش ہوئی تھی اور کانسی کا مجسمہ اس وقت لگایا گیا جب ان کے لکڑی کے مجسمے کو 2020 میں نذر آتش کر دیا گیا تھا۔
مقامی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس مجسمے کے غائب ہونے کے بارے میں پولیس کو 13 مئی کو آگاہ کیا گیا تھا اور ہم ذمہ داروں کو تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
سلوانیا میڈیا کے مطابق کانسی کے اس مجسمے کو اس کے ٹخنوں سے اکھاڑ کر غائب کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :انڈے60روپے فی درجن مہنگے، مرغی کا گوشت970روپے فی کلو ہو گیا