45.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا مجسمہ چوری ہوگیا

امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا مجسمہ چوری ہوگیا


امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا مجسمہ انکے آبائی ملک سلووینیا میں چرا لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سلووینیا میں پولیس نے بتایا ہے کہ چوری کی یہ واردات روزنو نامی گاؤں میں پیش آئی، جہاں امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا کانسی کا بنا مجسمہ نصب تھا۔

پولیس کے مطابق اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ 2020ء میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وسطی سلووینیا کے علاقے سیونیکا کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

اس کانسی کے مجسمے کے چوری ہونے سے قبل اس مجسمے کو اصل لکڑی سے تیار کیا گیا تھا، جسے 2020ء میں جلا دیا گیا تھا۔

مجسمے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مجسمہ ساز بریڈ ڈاؤنی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ ہمیشہ سے لکڑی کے مجسمے کا کانسی میں ورژن بنانا چاہتےتھے، تاکہ مختلف اداروں اور آرٹ گیلریز میں اس کی نمائش کی جائے۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون اول کا تعلق سلووینیا کے ایک چھوٹے قصبے سیون شیا سے ہے، جس کے آبادی 5 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات