41.9 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا اور سعودی عرب میں فوجی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون...

امریکا اور سعودی عرب میں فوجی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے



(24 نیوز)امریکا اور سعودی عرب میں فوجی تربیت، تکنیکی تعاون ،دفاعی، توانائی اور کان کنی سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے ۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت  سعودی عرب کے دورہ پر ہیں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں معاہدے طے پاگئے ۔ 

 وائٹ ہاوس کے مطابق دفاعی شعبے میں 142ارب ڈالرکے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ سعودی عرب 14.2ارب ڈالر کا گیس ٹربائن اور4.8ارب ڈالر کےبوئنگ طیارے خریدے گا۔

5ارب ڈالر کا ایرواسپیس اینڈ ڈیفنس ٹیکنالوجی فنڈقائم کیا جائے گا، 4ارب ڈالر کے گلوبل اسپورٹس فنڈ کے قیام کا معاہدہ بھی طے پایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ایف 35جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تبادلہ خیا ل کیا،یہ ابھی کنفرم نہیں ہے کہ ایف 35 کی خریداری بھی معاہدوں میں شامل ہے یا نہیں۔

دوسری طرف سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے ،صدر ٹرمپ کے دورہ مملکت کے دوران امریکہ کے ساتھ 300 بلین ڈالر سے زائد کے معاہدے ہوئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معاہدوں پر دستخط کیے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی، دفاع اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاوں کے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔

سعودی عرب کی مسلح افواج کی تربیت اور تکنیکی تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان صحت اور طبی ریسرچ میں تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

سعودی عرب کو امریکا سے 100ارب ڈالر کے ہتھیار وں کا پیکج ملنے کا امکان ہے، سعودی عرب نے صدر ٹرمپ سے 600ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ بھی کرلیا، صدر ٹرمپ قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ، جی سی سی اجلا س میں شرکت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات