(24نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے افغان ٹرانزٹ میں ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کردی۔
ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ پر 5 نئی اقسام کی اشیا پر فیس لاگو ہوگی، زرعی آلات، کرینیں، ڈیٹا مشینیں اور الیکٹرونکس فیس کی زد میں آئیں گے، ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے بینک گارنٹی اور فیس کی تجویز دی اور اسی طرح افغانستان میں کم کسٹم ڈیوٹی کا ناجائز فائدہ بند کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکومت کا افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں غیر قانونی تجارت پر کریک ڈاؤن جاری اور اسی سلسلے میں بجلی اور الیکٹرونک کباڑ پر بھی 10 فیصد پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔
اس ضمن میں کہا گیا کہ پالیسی سے ٹیکس وصولی میں بہتری اور شفافیت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا