45.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹافتخار ٹھاکر کا بھارت کو پیغام

افتخار ٹھاکر کا بھارت کو پیغام


—فائل فوٹو

 افتخار ٹھاکر نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہوا سے آؤ گے تو ہوا میں بکھر جاؤ گے۔

پاکستان کے ممتاز کامیڈین اور اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر ہوا سے آؤ گے تو ہوا میں بکھر جاؤ گے، پانی سے آؤ گے تو ڈوب جاؤ گے اور اگر زمین سے آؤ گے تو دفن ہو جاؤ گے، پاکستان ایئر فورس نے بھارت کو اسی طرح جواب دیا۔

یہ بیان بھارت میں خصوصاً پنجابی فلم انڈسٹری کے متعدد فنکاروں کو ناگوار گزرا، جن میں دلجیت دوسانجھ، سمی چوہل اور امریندر گِل جیسے نام شامل ہیں۔

حالیہ بیان میں افتخار ٹھاکر نے اپنے دل کی بات عوام کے سامنے رکھی۔

انہوں نے کہا دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جنہیں بہادر ماؤں نے دودھ پلایا ہوتا ہے، وہ غصہ بھی عزت سے کرتے ہیں، میں ان کے جذبات کا احترام کرتا ہوں، سمی چوہل، دلجیت دوسانجھ، امریندر گِل جیسے فنکاروں سے میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں نے انہیں کبھی تکلیف دینا نہیں چاہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میجر گورو آریہ اور جنرل بخشی جیسے جنونیوں کے لیے میری زبان سخت ہے، کیونکہ ان کا بیانیہ جنگ اور نفرت کو ہوا دیتا ہے۔

افتخار ٹھاکر نے جذباتی انداز میں کہا میں نے کبھی بھارتی پنجاب کو پاکستانی پنجاب سے الگ نہیں سمجھا، ہماری روحیں جڑی ہوئی ہیں لیکن جن لوگوں نے بے ادبی کی، ان کا انداز بتاتا ہے کہ ان کی تربیت کس طرح ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ میں نے بھارتی پنجاب کے ساتھ مشترکہ فلموں کا آغاز کیا تھا اور آج میں ہی اس تعاون کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات